Skip to main content

تعذیب مسلمین



                      
                                 سیرت النبی ﷺ

                 

                                      ﷽ 

                            🔴تعذيب مسلمین🔴


    رسوخ عزم، قوت اراده، شدت عمل، انسان کے اصلی جوہر ہیں اور داد کے قابل ہیں ، لیکن انہی اوصاف کا رخ جب بدل جاتا ہے تو وہ سخت دلی، بے رحمی، درندہ طبعی اور سفاکی کا مہیب قالب اختیار کر لیتے ہیں۔ اسلام جب آہستہ آہستہ پھیلنا شروع ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اکابر صحابہ کو ان کے قبیلوں نے اپنے حصار حفاظت میں لے لیا تو قریش کا طیش و غضب ہر طرف سے سمٹ کر ان غریبوں پر ٹوٹا جن کا کوئی پار و مددگار نہ تھا، ان میں کچھ غلام اور کنیزیں تھیں، کچھ غریب الوطن تھے، جو دو ایک پشت سے مکہ میں آر ہے تھے اور کچھ کمزور قبیلوں کے آدمی تھے، جو کسی قسم کی عظمت و اقتدار نہیں رکھتے تھے۔ قریش نے ان کو اس طرح ستانا شروع کیا کہ جور و ستم کی تاریخ میں اس کی مثال پیدا کرنا قریش کی یکتائی کی تحقیر ہے۔

    یہ آسان تھا کہ مسلمانوں کے خس و خاشاک سے سر زمین عرب دفعته پاک کر دی جاتی ، لیکن قریش کا نشہ انتقام اس سے نہیں اتر سکتا تھا، مسلمان اگر اپنے مذہب پر ثابت قدم رہ کر پیوند خاک کر دیے جاتے تو اس میں جس قدر قریش کی تعریف نکلتی، اس سے زیادہ ان بیکسوں کا صبر و استقلال داد طلب ہوتا قریش کی شان اس وقت قائم رہ سکتی تھی جب یہ لوگ جاده اسلام سے پھر کر پھر قریش کے مذہب میں آجاتے ، یا شاید ان کو مسلمانوں کی سخت جانی کا امتحان لینا اور اس کی داد دینا منظور تھا۔

    قریش میں ایسے لوگ بھی تھے جن کا دل واقعی اس حالت پر جلتا تھا کہ ان کا مدتوں کا بنا بنایا کارخانہ درہم برہم ہو جاتا ہے، ان کے آباء و اجداد کی تحقیر کی جاتی ہے، قابل احترام معبودوں کی عظمت مٹی جاتی ہے ، یہ لوگ صرف حسرت و افسوس کرکے رہ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ چند خام طبقوں کے دماغ میں خلل آگیا ہے۔ عتبه، عاص بن وائل وغیرہ اسی قسم کے لوگ تھے۔ لیکن ابوجہل، امیہ بن خلف وغیرہ کا معیار اس سے زیادہ بلند تھا۔




                   🔴مسلمانوں پر ظلم کے طریقے🔴

    بہر حال قریش نے جور ظلم کے عبرت ناک کارنامے شروع کئے ، جب ٹھیک دوپہر ہو جاتی تو وہ غریب مسلمانوں کو پکڑ تے ، عرب کی تیز دھوپ، ریتلی زمین کو دوپہر کے وقت جلتا توا بنا دیتی ہے، وہ ان غربیوں اسی توے پر لٹاتے، چھاتی پر بھاری پتھر رکھ دیتے کہ کروٹ نہ بدلنے پائیں، بدن پر گرم بالو بچھاتے، لوہے کو آگ پر گرم کر کے اس سے داغتے ، پانی میں ڈبکیاں دیتے۔ مصیبتیں اگرچہ تمام بیکس مسلمانوں پر عام تھیں لیکن ان میں جن لوگوں پر قریش زیادہ مهربان تھے، ان کے نام یہ ہیں:

❶ حضرت خباب بن الارت ، تمیم کے قبیلہ سے تھے، جاہلیت میں غلام بنا کر فروخت کر دیے گئے تھے۔ ام انمار نے خرید لیا تھا، یہ اس زمانہ میں اسلام لائے جب انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ارقم کے گھر میں مقیم تھے اور صرف چھ سات شخص اسلام لاچکے تھے۔ قریش نے ان کو طرح طرح کی تکلیفیں دیں، ایک دن کوئلے جلا کر زمین پر بچھائے ، اس پر چت لٹایا، ایک شخص چھاتی پر پاؤں رکھے رہا کہ کروٹ بد لنے نہ پائیں یہاں تک کہ کوئلے پیٹھ کے پیچھے پڑے پڑے ٹھنڈے ہو گئے ، حضرت خباب نے مدتوں کے بعد جب یہ واقعہ حضرت عمر  کے سامنے بیان کیا تو پیٹھ کھول کر دکھائی کہ برص کے داغ کی طرح بالکل سپید تھی، حضرت خباب جاہلیت میں لوہاری کا کام کرتے تھے، اسلام لائے تو بعض لوگوں کے ذمہ ان کا بقایا تھا، مانگتے تو جواب ملتا جب تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار نہ کرو گے ، ایک کوڑی نہ ملے گی ، یہ کہنے کہ نہیں جب تک تم مرکر پھر جیو نہیں۔

❷ حضرت بلال یہ وہی حضرت بلال ہیں جو مؤذن کے لقب سے مشہور ہیں حبشی النسل اور امیہ بن خلف کے غلام تھے، جب ٹھیک دوپہر ہو جاتی تو امیہ ان کو جلتی بالو پر لٹاتا اور پتھر کی چٹان سینہ پر رکھ دیتا کی جنبش نہ کرنے پائیں، ان سے کہتا کہ اسلام سے باز آجا ورنہ یوں ہی گھٹ گھٹ کر مر جائے گا لیکن اس وقت بھی ان کی زبان سے "احد‘‘ کا لفظ نکلتا ، جب یہ کسی طرح متزلزل نہ ہوئے تو گلے میں رسی باندھی اور لونڈوں کے حوالے کیا، وہ ان کو شہر کے اس سرے سے اس سرے تک گھسیٹتے پھرتے تھے لیکن اب بھی وہی رٹ تھی آحد أحد ۔

❸   حضرت عمار یمن کے رہنے والے تھے، ان کے والد ياسر مکہ میں آئے، ابو حذیفہ مخزومی نے اپنی کنیز سے جس کا نام سمیہ تھا، شادی کردی تھی ۔ عمار اسی کے پیٹ سے پیدا ہوئے، یہ جب اسلام لائے تو ان سے پہلے صرف تین شخص
اسلام لا چکے تھے۔ قریش ان کو جلتی ہوئی زمین پر لٹاتے اور اس قدر مارتے کہ بیہوش ہوجاتے ، ان کے والد اور والدہ کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جاتا تھا۔

❹    حضرت سمیہ حضرت عمار کی والدہ تھیں ، ان کو ابوجہل نے اسلام لانے کے جرم میں برچھی ماری اور وہ ہلاک ہو گئیں۔

❺    یاسر حضرت عمار کے والد تھے ، یہ بھی کافروں کے ہاتھ سے اذیت اٹھاتے اٹھاتے ہلاک ہو گئے ۔

❻   حضرت صہیب یہ رومی مشہور ہیں ۔ لیکن درحقیقت رومی نہ تھے، ان کے والد سنان کسری کی طرف سے ابلہ کے حاکم تھے اور ان کا خاندان موصل میں آباد تھا، ایک دفعہ رومیوں نے اس نواح پر حملہ کیا اور جن لوگوں کو قید کر کے لے گئے ان میں صہیب بھی تھے۔ یہ روم میں پلے۔ اس لئے عربی زبان اچھی طرح بول نہ سکتے تھے، ایک عرب نے ان کو خریدا اور مکہ میں لایا یہاں عبداللہ بن جدعان نے ان کو خرید کر کے آزاد کر دیا۔

     أنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دعوت اسلام شروع کی تو یہ اور عمار بن یاسر ایک ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی ترغیب دی اور مسلمان ہو گئے ۔ قریش ان کو اس قدر اذیت دیتے تھے کہ ان کے حواس مختل ہو جاتے تھے۔ جب انہوں نے مدینہ کو ہجرت کرنی چاہی تو قریش نے کہا: اپنا سارا مال و متاع چھوڑ جاؤ تو جا سکتے ہو، انہوں نے نہایت خوشی سے منظور کیا۔

❼   حضرت ابو فکیہ صفوان بن امیہ کے غلام تھے اور حضرت بلال کے ساتھ اسلام لائے امیہ کو جب یہ معلوم ہوا تو ان کے پاؤں میں رسی باندھی اور آدمیوں سے کہا کہ گھسیٹتے ہوئے لے جائیں اور تپتی ہوئی زمین پر لٹائیں، ایک "گبریلا" راہ میں جارہا تھا، امیہ نے ان سے کہا: تیرا خدا یہ تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا میرا اور تیرا دونوں کا خدا الله تعالی ہے۔ اس پر امیہ نے اس زور سے ان کا گلا گھوڑا کہ لوگ سمجھے دم نکل گیا، ایک دن ان کے سینے پر اتنا بھاری بوجھل پتھر رکھ دیا کہ ان کی زبان نکل پڑی۔ 


❽   لبینہ یہ بچاری ایک کنیز تھیں، حضرت عمر اس بے کس کو مارتے مارتے تھک جاتے تو کہتے تھے کہ میں نے تجھ کو رحم کی بنا پر نہیں بلکہ اس وجہ سے چھوڑ دیا ہے کہ تھک گیا ہوں ۔ وہ نہایت استقلال سے جواب دیتیں کہ اگر اسلام نہ لائے تو خدا اس کا انتقام لے گا۔

❾   حضرت زنیرہ حضرت عمر کے گھرانے کی کنیز تھیں اور اس وجہ سے حضرت عمر ( اسلام سے پہلے ان کو جی کھول کر ستاتے، ابوجہل نے ان کو اس قدر مارا کہ ان کی آنکھیں جاتی رہیں۔

❿   حضرت نہدیہ اور ام عبیس یہ دونوں بھی کنیزیں تھیں اور اسلام لانے کے جرم میں سخت سے سخت مصیبتیں جھیلی تھیں ۔

     حضرت ابو بکر کے دفتر فضائل کا یہ پہلا باب ہے کہ انہوں نے ان مظلوموں میں سے اکثروں کی جان بچائی۔

 حضرت بلال ،
 عامر بن فہیر ،
 لبینہ،
 زنیرہ ،
 نہدیہ،
 ام عبیس رضی اللہ عنہم

    ان سب کو بھاری بھاری داموں پر خریدا اور آزاد کر دیا ۔  یہ لوگ وہ تھے جن کو قریش نے نہایت سخت جسمانی اذیتیں پہنچائیں ، ان سے کم درجہ پر وہ لوگ تھے جن کو طرح طرح سے ستاتے تھے۔

❶   حضرت عثمان جو کبیر السن اور صاحب جاہ و اعزاز تھے، جب اسلام لائے تو دوسروں نے نہیں بلکہ خود ان کے چچا نے رسی سے باندھ کر مارا، 

❷ حضرت ابو ذر جو ساتویں مسلمان ہیں جب مسلمان ہوئے اور کعبہ میں اپنے اسلام کا اعلان کیا تو قریش نے مارتے مارتے ان کو لٹا دیا،

❸ حضرت زبیر بن العوام جن کا مسلمان ہونے والوں میں پانچواں نمبر تھا، جب اسلام لائے تو ان کے چچا ان کو چٹائی میں لپیٹ کر ان کی ناک میں دھواں دیتے تھے،

❹ حضرت عمر کے چچا زاد بھائی سعید بن زید جب اسلام لائے تو حضرت عمر نے ان کو رسیوں سے باندھ دیا۔

    لیکن یہ تمام مظالم، یہ جلادانہ بے رحمیاں، یہ عبرت خیز سفاکیاں ایک مسلمان کو بھی راہ حق سے متزلزل نہ کر سکیں ۔

     ایک نصرانی مورخ نے نہایت سچ لکھا ہے:

    " عیسائی اس کو یاد رکھیں تو اچھا ہو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائل نے وہ درجہ نشۂ دینی کا آپ کے پیروں میں پیدا کیا ۔ جس کو عیسی علیہ السلام کے ابتدائی پیروؤں میں تلاش کرنا بے فائدہ ہے جب عیسی علیہ السلام کو سولی پر لے گئے تو ان کے پیرو بھاگ گئے ، ان کا نشہ دینی جاتا رہا اور اپنے مقتدا کو موت کے پنجہ میں گرفتار چھوڑ کر چل دیے۔ بر عکس اس کے کہ ان کے پیرو ، اپنے مظلوم پیغمبر کے گرد آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچاؤ میں اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر کل دشمنوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو غالب کیا۔

≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠

سیرت النبی علامہ نعمان شبلی جلد ❶ 
      

               🌹  ͜͡ ۝͜͡  🌹
    

Popular posts from this blog

Huroof Maddah for Kids: Learn Alif, Waw & Ya with 4 Fun Activities

Learn the basic Huroof Maddah patterns with simple Arabic examples and fun practice activities. Ta’limul Quran Play • Beginner Quran reading Huroof Maddah for Kids: Learn Alif, Waw and Ya with 4 Fun Activities A friendly introduction to the three basic madd letters, short and long vowel patterns, and teacher-guided Arabic reading practice. Beginner-friendly 3 madd letters 4 activities Mobile-friendly After learning Arabic letters , joined letters and harakat , children can begin recognising the basic patterns of Huroof Maddah . In these patterns, a matching madd letter lengthens a vowel sound. The activities below help children notice written patterns, not independently master Qur’anic recitation. Teacher guidance: This page is a revision aid, not a replacement for a qualified Qur’an teacher. A trained teacher should explain pronunciation, madd duration, stopping rules and Tajweed. The games test basic written recognition only. What Are Huroof Maddah? The three basic madd letter...

5 Interactive Quran Apps for Kids in 2026: Features, Pros & What Parents Should Check

  5 Interactive Quran Apps for Kids in 2026: Features, Pros & What Parents Should Check Finding the right Quran learning app for a child can be difficult. Parents want something educational, simple to use, engaging and useful for regular practice. In this guide, we compare five Quran learning apps and platforms that families can explore in 2026. We look at Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, pronunciation, Hifz, audio, interactive activities and parent-focused features. Important: This is an informational comparison, not a ranking. The right choice depends on your child's age, current learning level and specific Quran-learning goal. Quick Answer: Which Quran App Is Right for Your Child? There is no single Quran learning app that is perfect for every child. A beginner learning Arabic letters may need a different tool from a child who is already reading Quran and practising Tajweed or Hifz. For g...

5 Easy Tajweed Rules for Kids: A Fun, Stress-Free Guide for Muslim Parents

Tajweed for Kids • Parent Guide 2026 5 Easy Tajweed Rules for Kids: A Fun, Stress-Free Guide for Muslim Parents Make early Quran pronunciation practice more engaging with simple explanations, visual activities, repetition and gentle parent support. 🌟 Quick Answer Young children can begin learning basic Tajweed concepts gradually. Parents can introduce pronunciation through listening, repetition, simple examples and age-appropriate games, while a qualified Quran teacher provides detailed correction. Teaching the Quran to children is one of the most meaningful responsibilities of a Muslim parent. When children begin learning Tajweed—the rules and principles that help with correct Quranic recitation , some concepts can initially seem difficult for young learners. How do you introduce ideas such as Madd , Ghunnah , Qalqalah , Makhraj and heavy and light letters without...

29 Huroof-e-Tahajji: Arabic Letters with English, Hindi & Bengali Pronunciation

TA'LIMUL QURAN PLAY • QURAN LEARNING 29 Huroof-e-Tahajji: Arabic Letters with English, Hindi & Bengali Pronunciation Learn the 29 Arabic Huroof-e-Tahajji with clear pronunciation guidance, Makhraj, examples, and interactive practice games for children and beginners. How Many Huroof-e-Tahajji Are There? This guide uses a 29-letter framework in which Alif (ا) and Hamzah (ء) are treated separately for learning and articulation purposes. You may also find a 28-letter count in Arabic and Tajweed resources. The difference comes from how Alif and Hamzah are classified and counted. This article clearly separates them so beginners can understand the difference between Madd Alif and Hamzah. Alif (ا) and Hamzah (ء): What Is the Difference? ا Alif — Madd Alif Madd Alif is the long “aa” sound produced when...

Noorani Qaida Lesson 3: Learn Harakat (Zabar, Zer & Pesh) with 4 Fun Games

Noorani Qaida Lesson 3: Learn Harakat (Zabar, Zer & Pesh) with 4 Fun Games Learn Zabar (Fathah), Zer (Kasrah), and Pesh (Dammah) , practise three-letter Arabic words from right to left, and strengthen your recognition with four interactive games. 1. Understand the Three Harakat (Short Vowels) Harakat are short-vowel marks in Arabic. Pronounce them briefly and naturally. Do not stretch a short vowel into a long vowel (Madd). Zabar · Fathah (ـَ) بَ A short “a” sound above the letter. Zer · Kasrah (ـِ) بِ A short “i” sound below the letter. Pesh · Dammah (ـُ) بُ A short “u” sound, with rounded lips. Teacher’s Tip: A Harakah is short; Madd is a separate lengthening rule. Practise the correct sound and duration with a qualified Quran teacher. 2. Read Three-Letter Words: Hija and Rawaan Hija means spelling each letter with its vowel mark step by step. Rawaan means reading the whole word fluently while preserving each sound. Arabic is read from right to left . M...