Skip to main content

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

                               ﷽

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم

🔴ظہور  قدسی🔴


       چمنستان دہر میں بارہا روح پرور بہاریں آچکی ہیں۔ چرخ نادرهٔ کار نے بھی کبھی بزم عالم اس سر و سامان سے سجائی کینگاہیں خیرہ ہو کر رہ گئی ہیں۔
      لیکن آج کی تاریخ وہ تاریخ ہے جس کے انتظار میں پیر کہن سال دہر نے کروڑوں برس صرف کردیے ۔ سیارگان فلک اسی دن کے شوق میں ازل سے چشم براہ تھے، چرخ کہن مدت ہائے دراز سے اسی صبح جان نواز کے لئے لیل ونہار کی کروٹیں بدل رہا تھا۔ کارکنان قضا و قدر کی بزم آرائیاں، عناصر کی جدت طرازیاں ، ماه و خورشید کی فروغ انگیزیاں، ابر و بادکی تردستیاں، عالم قدس کے انفاس پاک توحید ابراہیم ، جمال یوسف معجز طرازی موسی ، جان نواز مسیح سب اس لئے تھے کہ یہ متاع ہائے گراں اورشہنشاہ کونین ان کے دربار میں کام آئیں گے۔
      آج کی صبح وہی جان نواز، وہی ساعت ہمایوں، وہی دور فرخ فال ہے، ارباب سیر اپنے محدود پیرایۂ بیان میں لکھتے ہیں کہ آج کی رات ایوان کسری کے ١٤ کنگرے گر گئے ، آتش کدهٔ فارس بجھ گیا، دریائے سادہ خشک ہو گیا لیکن سچ یہ ہے کہ ایوان کسری نہیں ، بلکہ شان عجم ، شوکت روم، اور چین کے قصر ہائے فلک بوس گر پڑے، آتش فارس نہیں بلکہ جحیم شر آتش کدۂ کفر، آذر کدهٔ گمراہی سرد ہو کر رہ گئے صنم خانوں میں خاک اڑنے لگی، بت کدے خاک میں مل گئے، شیرازۂ مجوسیت بکھر گیا، نصرانیت کے اوراق خزاں دیدہ ایک ایک کر کے جھڑ گئے۔
      توحید کا غلغلہ اٹھا، چمنستان سعادت میں بہار آگئی، آفتاب ہدایت کی شعاعیں ہر طرف پھیل گئیں، اخلاق انسانی کا آئینہ پرتو قدس سے چمک اٹھا۔
      یعنی تیم عبداللہ جگر گوشه آمنہ، شاہ حرم حکمران عرب فرمان روائے عالم شہنشاہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم ؛
شمسہ نه مسند، ہفت اختران
                                                         ختم رسل خاتم پیغمبران
احمدؑ مرسل که خرد خاك اوست
                                              ہر دو جهان بسته فتراك اوست
أمی و گویا به زبان فصیح
                                                 از الف آدم ؑ ومیم مسیح
 رسم ترنج است که در روزگار
                                                    پیش د بد میوه پس آرد بہار
        عالم قدس سے عالم امکان میں تشریف فرمائے عزت و اجلال ہوئے ، اللهم صل عليه وعلى اله واصحابه وسلم۔
 🔴تاریخ ولادت🔴
      تاریخ ولادت کے متعلق مصر کے مشہور ہیئت دان عالم محمود پاشا فلکی نے ایک رسالہ لکھا ہے، جس میں انہوں نے دلائل ریاضی سے ثابت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ۹ ربیع الاول بروز دوشنبه مطابق ٢٠ ١پریل میں ہوئی تھی۔
     آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد نام رکھا گیا اور عام طور پر بیان کیا جاتا ہے کہ عبد المطلب نے یہ نام رکھا تھا۔
          🔴رضاعت🔴
       سب سے پہلے انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی والدہ نے اور دو تین روز کے بعد ثویبہ نے دودھ پلایا۔ (جو ابولہب کی لونڈی تھی)۔
       ثوبیہ کے بعد حضرت حلیمہ سعدیہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلایا، اس زمانہ میں دستور تھا کہ شہر کے رؤسا اور شرفا شیر خوار بچوں کو اطراف کے قصبات اور دیہات میں بھیج دیتے تھے، یہ رواج اس غرض سے تھا کہ بچے بدوؤں میں پل کر فصاحت کا جوہر پیدا کرتے تھے اور عرب کی خالص خصوصیات محفوظ رہتی تھیں۔
      شرفائے عرب نے مدت تک اس رسم کو محفوظ رکھا، یہاں تک کہ بنو امیہ نے دمشق میں پائے تخت قائم کیا اور شاہانہ شان و شوکت میں کسری و قیصر کی ہمسری کی ، تاہم ان کے بچے صحراؤں میں بدوؤں کے گھر میں پیتے تھے ۔ ولید بن عبد الملک خاص اسباب سے نہ جا سکا اور حرم شاہی میں پایا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خاندان بنی امیہ میں صرف ولید ہی ایک شخص تھا جو عربی صحیح نہیں بول سکتا تھا۔
     غرض دستور مذکور کی بنا پر سال میں دو مرتبہ دیہات سے شہر میں عورتیں آیا کرتی تھیں اور شرفائے شہر اپنے شیر خوار بچوں کو ان کے حوالے کر دیا کرتے تھے۔ اس دستور کے موافق انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے چند روز بعد قبیلہ ہوازن کی چند عورتیں بچوں کی تلاش میں ائیں، ان میں حضرت حلیمہ سعدیہ بھی تھیں، اتفاق سے ان کو کوئی بچہ ہاتھ نہیں آیا۔
       آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے ان کو مقرر کرنا چاہا تو ان کو خیال آیا کہ یتیم بچے کو لے کر کیا کروں گی لیکن خالی ہاتھ بھی نہ جاسکتی تھیں، اس لئے حضرت آمنہ کی درخواست قبول کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر گئیں،ان کی ایک صاحبزادی تھی، جن کا نام شیما تھا ، ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت انس تھا، وہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھلایا کرتی تھیں ، دو برس کے بعد حلیمہ آپ کو مکہ میں لائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کے سپرد کیا۔ چونکہ اس زمانہ میں مکہ میں وبا پھیلی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے فرمایا کہ واپس لے جاؤ ۔ چنانچہ دوبارہ گھر میں لائیں ، اس میں اختلاف ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حلیمہ کے یہاں کتنے برس تک رہے۔ ابن اسحاق نے وثوق کے ساتھ  ٦ برس لکھا ہے۔
     ہوازن کا قبیلہ فصاحت و بلاغت میں مشہور ہے، ابن سعد نے طبقات میں روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ میں تم سب میں فصیح تر ہوں ، کیونکہ میں قریش کے خاندان سے ہوں اور میری زبان بنی سعد کی زبان ہے ۔ بنی سعد ہوازن ہی کے قبیلہ کو کہتے ہیں۔
      حضرت حلیمہ کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بے انتہا محبت تھی ، عہد نبوت میں جب وہ آپ کے پاس آئیں تو آپ میری ماں، میری ماں‘‘ کہ کر لپٹ گئے ، یہ دلچسپ واقعات آگے آئیں گے۔
🔴 نوٹ :     ابن کثیر نے لکھا ہے کہ حضرت حلیمہ انحضرت کی نبوت سے پہلے وفات پا گئیں لیکن یہ صحیح نہیں ہے، ابن ابی خیثمہ نے "تاریخ" میں ، ابن جوزی نے ”حداء" میں، منذری نے "مختصر سنن ابی داؤد" میں، ابن حجر نے "اصابہ" میں ان کے اسلام لانے کی تصریح کی ہے، حافظ مغلطائی نے ان کے اسلام پر ایک مستقل رسالہ لکھا ہے، جس کا نام " التحفة الجسيمة في اثبات اسلام حليمة“ ہے۔‘‘
🔴انحضرتﷺ کے رضاعی باپ حضرت حارث🔴
      حضرت حلیمہ کے شوہر یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی باپ کا نام حارث بن عبد العزی ہے، وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد مکہ میں آئے اور اسلام لائے۔
     حارث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ یہ تم کیا کہتے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:” ہاں وہ دن آئے گا کہ میں آپ کو دکھا دوں گا کہ میں سچ کہتا تھا۔ حارث مسلمان ہو گئے -
    🔴رضاعی بھائی بہن🔴
       انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چار رضائی بھائی بہن تھے، جن کے نام یہ ہیں ،
     عبداللہ، انیسہ ، حذیفہ اور حذافہ جو شیما کے لقب سے مشہور تھیں، ان میں سے عبداللہ اور شیما کا اسلام لانا ثابت ہے، باقیوں کا حال معلوم نہیں ۔
≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠≠
سیرت النبی علامہ نعمان شبلی جلد ١
      ╰┅┈•✿ ͜✯🌹  ͜͡ ۝͜͡  🌹✯͜ ✿•┄┅​╯​​​

Popular posts from this blog

Huroof Maddah for Kids: Learn Alif, Waw & Ya with 4 Fun Activities

Learn the basic Huroof Maddah patterns with simple Arabic examples and fun practice activities. Ta’limul Quran Play • Beginner Quran reading Huroof Maddah for Kids: Learn Alif, Waw and Ya with 4 Fun Activities A friendly introduction to the three basic madd letters, short and long vowel patterns, and teacher-guided Arabic reading practice. Beginner-friendly 3 madd letters 4 activities Mobile-friendly After learning Arabic letters , joined letters and harakat , children can begin recognising the basic patterns of Huroof Maddah . In these patterns, a matching madd letter lengthens a vowel sound. The activities below help children notice written patterns, not independently master Qur’anic recitation. Teacher guidance: This page is a revision aid, not a replacement for a qualified Qur’an teacher. A trained teacher should explain pronunciation, madd duration, stopping rules and Tajweed. The games test basic written recognition only. What Are Huroof Maddah? The three basic madd letter...

5 Interactive Quran Apps for Kids in 2026: Features, Pros & What Parents Should Check

  5 Interactive Quran Apps for Kids in 2026: Features, Pros & What Parents Should Check Finding the right Quran learning app for a child can be difficult. Parents want something educational, simple to use, engaging and useful for regular practice. In this guide, we compare five Quran learning apps and platforms that families can explore in 2026. We look at Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, pronunciation, Hifz, audio, interactive activities and parent-focused features. Important: This is an informational comparison, not a ranking. The right choice depends on your child's age, current learning level and specific Quran-learning goal. Quick Answer: Which Quran App Is Right for Your Child? There is no single Quran learning app that is perfect for every child. A beginner learning Arabic letters may need a different tool from a child who is already reading Quran and practising Tajweed or Hifz. For g...

5 Easy Tajweed Rules for Kids: A Fun, Stress-Free Guide for Muslim Parents

Tajweed for Kids • Parent Guide 2026 5 Easy Tajweed Rules for Kids: A Fun, Stress-Free Guide for Muslim Parents Make early Quran pronunciation practice more engaging with simple explanations, visual activities, repetition and gentle parent support. 🌟 Quick Answer Young children can begin learning basic Tajweed concepts gradually. Parents can introduce pronunciation through listening, repetition, simple examples and age-appropriate games, while a qualified Quran teacher provides detailed correction. Teaching the Quran to children is one of the most meaningful responsibilities of a Muslim parent. When children begin learning Tajweed—the rules and principles that help with correct Quranic recitation , some concepts can initially seem difficult for young learners. How do you introduce ideas such as Madd , Ghunnah , Qalqalah , Makhraj and heavy and light letters without...

29 Huroof-e-Tahajji: Arabic Letters with English, Hindi & Bengali Pronunciation

TA'LIMUL QURAN PLAY • QURAN LEARNING 29 Huroof-e-Tahajji: Arabic Letters with English, Hindi & Bengali Pronunciation Learn the 29 Arabic Huroof-e-Tahajji with clear pronunciation guidance, Makhraj, examples, and interactive practice games for children and beginners. How Many Huroof-e-Tahajji Are There? This guide uses a 29-letter framework in which Alif (ا) and Hamzah (ء) are treated separately for learning and articulation purposes. You may also find a 28-letter count in Arabic and Tajweed resources. The difference comes from how Alif and Hamzah are classified and counted. This article clearly separates them so beginners can understand the difference between Madd Alif and Hamzah. Alif (ا) and Hamzah (ء): What Is the Difference? ا Alif — Madd Alif Madd Alif is the long “aa” sound produced when...

Noorani Qaida Lesson 3: Learn Harakat (Zabar, Zer & Pesh) with 4 Fun Games

Noorani Qaida Lesson 3: Learn Harakat (Zabar, Zer & Pesh) with 4 Fun Games Learn Zabar (Fathah), Zer (Kasrah), and Pesh (Dammah) , practise three-letter Arabic words from right to left, and strengthen your recognition with four interactive games. 1. Understand the Three Harakat (Short Vowels) Harakat are short-vowel marks in Arabic. Pronounce them briefly and naturally. Do not stretch a short vowel into a long vowel (Madd). Zabar · Fathah (ـَ) بَ A short “a” sound above the letter. Zer · Kasrah (ـِ) بِ A short “i” sound below the letter. Pesh · Dammah (ـُ) بُ A short “u” sound, with rounded lips. Teacher’s Tip: A Harakah is short; Madd is a separate lengthening rule. Practise the correct sound and duration with a qualified Quran teacher. 2. Read Three-Letter Words: Hija and Rawaan Hija means spelling each letter with its vowel mark step by step. Rawaan means reading the whole word fluently while preserving each sound. Arabic is read from right to left . M...