حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ۔حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ "وہ پہلا عظیم صحابی جسے امیر المومنین کے لقب سے پکارا گیا۔" اب ہم آپ کے سامنے ایک ایسے جلیل القدر صحابی کا تعارف پیش کریں رہے ہیں ۔ جنہیں کئی اعتبار سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل تھا اور آپ کا شمار ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں ہوتا تھا جنہوں نے اسلام قبول کرنے میں پہل کی ۔ آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پھوپھی زاد بھائی تھے ۔ یہ اس طرح کے آپ کی والدہ امیمہ بنت عبدالمطلب آللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتے میں پھوپھی لگتی تھیں ۔ اور آپ کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نسبتی بھائی ہونے کا شرف بھی حاصل تھا ۔ کیونکہ ام المومنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ تھیں ۔ یہ وہ پہلے خوش نصیب شخص ہیں جن کے ہاتھ میں اسلام کا پرچم تھاما گیا اور انہیں یہ خوش قسمتی بھی حاصل ہے کہ ان کو سب سے پہلے امیر المومنی...
Ta'limul Quran Play is an interactive Quran and Islamic learning platform for kids, featuring Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, Makhraj, Hifz, Salah, Duas, Islamic stories, quizzes and educational games.