حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ "جو کوئی جنگ لڑے اسے چاہئے کہ عاصم بن ثابت کی طرح جنگ لڑے" (فرمان نبی ﷺ) سید المرسلین حضرت محمد ﷺ سے مقابلہ کرنے کے لئے قریش سب کے سب احد کی طرف نکلے مقابلہ آرائی کے لئے لشکر میں سردار بھی موجود تھے اور غلام بھی۔ غزوہ بدر میں بری طرح شکست کھا نے کے بعد ان کے سینے بری طرح مسلمانوں کے خلاف بغض و کینہ سے اٹے ہوئے تھے۔اپنے مقتولین کا بدلہ لینے کے لئے ان کا خون جوش مار رہا تھا - انہوں نے اپنے ساتھ قریش کی عورتیں بھی ساتھ لے لیں تاکہ وہ مردوں کو جنگ کے لئے ابھاریں اور جوانوں کے دلوں میں غیرت کے دیپ جلائیں اور انہیں پل بھر کے لئے بھی مصحمل نہ ہونے دیں،ان عورتوں میں ابو سفیان کی بیوی ہند بھی شامل تھیں اور طلحہ کی بیوی سلافہ بنت سعد اپنے تینوں بیٹوں کے ہمراہ لشکر میں شامل ہوئیں اور ان کے علاوہ بھی بہت سی عورتیں شامل لشکر تھیں جب جنگ احد میں دونوں فوجوں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا تو ہند بنت عتبہ اور دیگر چند عورتیں اٹھ...
Ta'limul Quran Play is an interactive Quran and Islamic learning platform for kids, featuring Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, Makhraj, Hifz, Salah, Duas, Islamic stories, quizzes and educational games.