حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه *صحابہ کرام رضی اللہ عنہم حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ *سعد تیر چلاؤ، میرے ماں باپ آپ پر قربان* *(فرمان نبوی صلی اللہ علیہ و سلم)* *(= ووصینا الانسان بوالدیہ حملتہ امہ وھنا علی وھن و فصالہ فی عامین ان اشکرلی ولوالدیک الی المصیر ہ و ان جاھداک علی ان تشرک بی مالیس لک بہ علم فلا تطعھما و صاحبھما فی الدنیا معروفا واتبع سبیل من اناب الی ثم الی مرجعکم فانبئکم بما کنتم تعملون =)* *[ سورہ لقمان 14-15]* *{ اور حقیقت ہے کہ ہم نے انسان کو اپنے والدین کا حق پہچاننے کی خود تاکید کی ہے، اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھا کر اسے اپنے پیٹ میں رکھا اور دو سال اس کا دودھ چھوٹنے میں لگے یہ کہ میرا اور اپنے والدین کا شکر بجا لا میری طرف تجھے پلٹنا ہے، لیکن اگر وہ تجھ پر دباؤ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا تو ان کی ہر گز نہ ماننا، دنیا میں اس کے ساتھ نیک برتاؤ کرتا رہ، مگر پیروی اس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا...
Ta'limul Quran Play is an interactive Quran and Islamic learning platform for kids, featuring Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, Makhraj, Hifz, Salah, Duas, Islamic stories, quizzes and educational games.