حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ " جو کوئی کسی جنتی کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ عبداللہ بن سلام کو دیکھ لے" حصین بن سلام یثرب میں ایک معروف یہودی عالم تھے۔ مدینہ کے تمام باشندے دینی اور قومی اختلافات کے باوجود ان کی دلی قدر کیا کرتے تھے۔ تقوی، نیکی ، استقامت اور صداقت جیسی وقیع خوبیوں سے متصف تھے۔ حیصن بڑی خوشگوار اور پر امن زندگی بسر کر رہے تھے، لیکن ان کی زندگی دوسروں کے لئے مفید بھی تھی۔ انہوں نے اپنے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ ایک حصہ گرجے میں وعظ و نصیحت اور عبادت لئے مخصوص کر رکھا تھا ۔ دوسرا حصہ اپنے باغ کی دیکھ بھال اور کھجوروں کی پیوند کاری کے لئے مخصوص تھا۔ اور تیسرا حصہ تفقہ فی الدین کے لئے، تورات پر غور و تدبر کے لئے مخصوص تھا۔ جب بھی حصین بن سلام تورات کی تلاوت کرتے تو ان آیات پر آ کر رک جاتے جن میں نبی آخر الزمانﷺ کی خوشخبری دی گئی تھی، یہ نبی منتظر کے اوصاف کو غور سے پڑھتے اور یہ دیکھ کر خوشی سے جھوم جاتے کہ و...
Ta'limul Quran Play is an interactive Quran and Islamic learning platform for kids, featuring Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, Makhraj, Hifz, Salah, Duas, Islamic stories, quizzes and educational games.