سَیِّدَہ رَفِیْدَہ أَنْصَارِیَہ رَضِیَ اللہُ عَنْهَا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ✨باذن اللہ تعالی✨ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه سَیِّدَہ رَفِیْدَہ أَنْصَارِیَہ رَضِیَ اللہُ عَنْهَا ✨💕بیعت کرنے والی انصاری خاتون: سیدہ رفیدہ انصاریہ کو رفیدہ اسلمیہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ انصار کی ایک عالم فاضل عورت تھیں۔ انصار کے بارے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصار میرے جان و جگر ہیں عنقریب لوگ زیادہ ہوں گےاور یہ تعداد میں کم ہوں گے ۔ ۔ان میں سے نیک کی نیکی کو قبول کرنا اور خطاکار سے درگزر کرنا"۔ سیدہ رفیدہ انصاریہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رو برو اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی اور یہ ان خوش بخت خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور اللہ تعالی اور اس کے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے معاہدے پر کی ۔ ارشاد باری تعالی ہے: 🌷یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا جَآءَکَ الۡمُؤۡمِنٰتُ یُبَایِعۡنَکَ عَلٰۤی اَنۡ لَّا یُشۡرِکۡنَ بِاللّٰہِ شَیۡئًا وَّ لَا یَسۡرِقۡنَ وَ لَا ...
Ta'limul Quran Play is an interactive Quran and Islamic learning platform for kids, featuring Arabic letters, Noorani Qaida, Quran reading, Tajweed, Makhraj, Hifz, Salah, Duas, Islamic stories, quizzes and educational games.